استاد راحت فتح علیخان اور ان کے بیٹے شازمان نے ایک ساتھ پرفارمنس دی ہے. دونوں کی ایک ساتھ پرفارمنس کو بہت سراہا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق لندن میں سیلاب زدگان کے لئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں راحت فتح علی خان نے شرکت کی اور ان کے ساتھ ان کے بیٹے بھی اس موقع پر دکھائی دئیے دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دی تو وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو کافی سراہا. کہا جا رہا ہےکہ اس کنسرٹ سے حاصل ہونے والی رقم متاثرین سیلاب پر خرچ کی جائیگی. راحت فتح علیخان کے بیٹے کافی سریلے ہیں کہا جا رہا ہےکہ جس طرح سے نصرت فتح علیخان کے فن کو راحت فتح علیخآن آگے لیکر چلے ہیں اسی طرح سے راحت فتح علیخان کا فن لیکر
انکے بیٹے آگے چلیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے. یاد رہے کہ پوری دنیا میں لوگ اس وقت پاکسان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے اپنے اپنے تائیں جتنی اور جیسے ہو سکے مدد کر رہے ہیں اور فنکار برادری جو اس سلسلے میں کوششیں کررہی ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں. یاد رہے کہ راحت فتح علی خان کا شمار ان گائیکوں میں ہوتا ہے جوصدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، ان کو نہ صرف پاکستان ، بھارے سمیت پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے.بالی وڈ کے بڑے بڑے ہیروز پر ان کے گانے پکچرائز ہو چکے ہیں.








