پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی کا گانا’ ضروری تھا نا‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کے گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک ارب سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔
گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’’محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا“ 6 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا لیکن گانا ریلیز کے بعد سے اب تک مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔
8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا تھا۔
اس گانے کی ویڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم نظر آئے-