راحت فتح علی خان 48 برس کے ہو گئے ہیں ،ان کا شمار پاکستان کے نمبر ون گائیکوں میں ہوتا ہے ، راحت کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں . راحت فتح علی خان فرخ فتح علی خان کے بیٹے نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور قوالی گلوکار فتح علی خان کے پوتے ہیں۔ قوامی ، غزلیں اور دیگر ہلکی پھلکی موسیقی ان کا خاصا ہے. بھارتی کے کئی نامور اداکاروں پر ان کے گائے ہوئے گیت پکچرائز ہو چکے ہیں . انہوں نے نو سال کی عمر میں پہلی بار عوامی سطح پر پرفارم کیا ،راحت نصرت فتح علی خان کے معروف قوالی گروپ کا ایک لازمی حصہ تھے اور

1985 میں اپنے چچا کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کیا۔بالی وڈ میں انہوں نے پلے بیک سنگنگ کا آغاز 2003 میں کیا . ان کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ گیت اور قوالیاں ہیں . انہوں نے اپریل 2012 میں برطانیہ کا دورہ کیا، ویمبلے ایرینا اور مانچسٹر ایرینا میں پرفارم کیا، 20,000 سے زیادہ لوگ اس شو میں شریک ہوئے اور اس شو کی سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں جو کہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ تھا . سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے مداح بے چین رہتے ہیں، وہ راحت فتح علیخان کے مداح ہیں .

Shares: