پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی اور پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔
باغی ٹی وی : عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا کلام کو عدنا صدیقی نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا گیا-
دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء ‘ کو عدنان صدیقی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے کلام کی ویڈیو میں شوبز ستارے دکھائی دئیے جن میں عدنان صدیقی خود بھی شامل ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CC9EIWwH26U/?utm_source=ig_embed
پانچ منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کے علاوہ اداکارہ سجل علی، امر خان اور دیگر شوبز شخصیات نظر آئیں۔
کلام کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کلام کی ویڈیو کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور اس کے اطراف میں فلمایا گیا ہے۔
دوسری جانب روحت فتح علی خان نے بھی اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کلام کو شئیر کیا –
https://www.instagram.com/p/CGkac_zFbap/?igshid=fx9b94e5q50s
دعائیہ کلما ت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اسے اب تک یوٹیوب پر پچیس ہزار سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-
https://www.youtube.com/watch?v=QcE9wtv32-A&feature=youtu.be
اس کلام کو نہ صرف پاکستان میں سراہا جا رہا ہے بلکہ سرحد پار بھارت اوت ترکی کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی سراہا جا رہا ہے صارفین نے تبصروں مین لکھا کہ کلام سُن کر دل کو سکون ملا ہے-
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اس پرو جیکٹ کا اعلان عدنان صدیقی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا تھا۔
انسٹاگرام پوسٹ پر عدنان صدیقی نے بتایا تھا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے بہت پریشان کن رہے کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا میں اس تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا کیا ہے-
انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے لکھا تھا کہ میں نے کہیں محسوس کیا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔
عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ اس خیال نے مجھے کوویڈ 19 کے اور اس کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی زندگیوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔
اداکار نے بتایا تھا کہ میں عام طور پر اپنے لئے لکھتا ہوں لیکن اس بار آپ لوگوں کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کا سوچا –
انہوں نے بتایا تھا کہ اس پروجیکٹ کو راحت فتح علی خان نے نے بےحد پسند کیا اور یوں دونوں کا اشتراک ہوا۔