ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی آنکھیں نےڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 100ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں. آنکھیں کی مسحورکن کمپوزیشن کے خالق اور گلوکار راحت فتح علی خان ہیں جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں. OST آنکھیں نے نہ صرف لاکھوں ناظرین کے دل جیت لئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچادی ہے۔ ٹوئیٹر پر اس کی دلکش میلوڈی اور نغمے کے بولوں پر اس کے پرستاروں نے نغمے کے لئے محنت کرنے والے باصلاحیت فنکاروں کے بارے میں تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔
اسی طرح انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی تخلیقی ریلیز کا تنوع نظر آرہا ہے جہاں پرستاروں نے گانے کے بول خود بھی گنگنانا شرو ع کردئیے ہیں.یاد رہے کہ کابلی پلاؤ کی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے او ڈائریکشن کاشف نثار کی ہیں.کابلی پلائو کے پروڈیوسر قیصر علی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر عمران رضا ہیں۔ کیو اینڈ کے پروڈکشنز اور ملٹی ورس انٹر ٹینمنٹ کے اشتراک سے یہ شاندار پروجیکٹ پیش کیا جارہا ہے جس میں انتہائی باصلاحیت افراد کی ٹیم نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام کیا ہے۔