لاہور:راحت فتح علی خان کی اہلیہ بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندہ نکلیں ،اطلاعات کے مطابق ایکسائز حکام نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیوی کی گاڑی روک لی۔
ذرائع کے مطابق نداراحت ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی پر جارہی تھیں کہ وطین چوک پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے ناکے پر ان کو روک لیا۔
دوسری طرف ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کاغذات چیک کرنے پر گاڑی ایک لاکھ 32 ہزار روپے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلی۔
ایکسائزٹیم نے گاڑی کی رجسٹریشن بک ضبط کر لی۔ندا راحت کو اس کی رسید دی اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تنہیہ کی اور انہیں وہاں سے گاڑی پر جانے دیا۔
محکمہ ایکسائز زرائع کے مطابق گاڑی کاگزشتہ 5سالہ سے ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا تھا۔نداراحت کی گاڑی ایک لاکھ 32 ہزار کی ڈیفالٹر ہے۔
گاڑی کے کاغذات ضبط کر لئے گئے ہیں۔بنک میں ٹوکن ٹیکس کی رقم جمع کرانے کے بعد محکمہ ایکسائز سے گاڑی کی ضبط شدہ رجسٹریشن بک واپس لی جاسکتی ہے۔