راحت فتح علی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےنواز دیاگیا

0
47

کراچی آرٹس کونسل میں استاد راحت فتح علی خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں انہیں آرٹس کونسل کراچی کی اعزازی ممبر شپ کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ اور ادیب و دانشور انور مقصود بھی موجود تھے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے مجھے بہت بڑے ایوارڈ سے نوازا ہے، میرے کندھے مضبوط تھے لیکن اب حساس ہو گئے ہیں، یہ بہت بڑی ذمے داری ہے۔گلوکار نے کہا کہ جو بھی بچے موسیقی سیکھنا چاہتے ہوں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ انہیں اس سرزمین کیلئے محنت کرنی ہوگی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہوگا۔تقریب میں انور مقصود نے استاد راحت فتح علی خان سے دلچسپ و مزاحیہ سوالات بھی کئے جس سے حاضرین بے پناہ محظوظ ہوئے ۔انور مقصود کی فرمائش پر راحت فتح علی نے مشہور کلام رنگ بھی گایا جسے گاتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھی قوال شہید امجد صابری کو بھی یاد کیا ۔تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ لوک اور کلاسیکل موسیقی کا جو امتزاج نصرت فتح علی خان نے بنایا راحت فتح علی خان نے اس روایت کو قائم رکھا ہے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بہت جلد کراچی شہر میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کا مشترکہ کانسرٹ منعقد کرکے پوری دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیں گے۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ اس سال سب سے بڑے اعزاز ستارہ امتیاز کے لیے استاد راحت فتح علی کو نامزد کیا جائے۔آرٹس کونسل کی جانب سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ اس سے قبل ضیاء محی الدین انور مقصود اور افتخار عارف امر جلیل کو ملا ہے تاہم موسیقی کی دنیا میں راحت پہلے گلوکار ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔اس سے قبل استاد راحت فتح علی خان ،ادیب و دانشور انور مقصود اور وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے آرٹس کونسل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا.

Leave a reply