گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں،

ایک ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے خلاف افواہیں پھیلارہےہیں،دبئی ریکارڈنگ کے سلسلے میں آیاہوا ہوں،بہت اچھے ہمارے پروگرام یہاں‌ہو رہے ہیں، گھٹیا افواہوں پر یقین نہ کریں، ایسا کچھ نہیں ہے، میں جلد واپس آؤں گا،

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان دبئی ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں،راحت فتح علی خان دبئی پہنچے تھے کہ انہیں ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے،صحافی لطیف شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں، راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا،راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں،راحت فتح علی خان نے ماہ جنوری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنی پرانی مینجمنٹ سے راستے جدا کرلئے ہیں،کوئی بھی شخص پرانی مینیجمنٹ کو ادائیگیاں نہ کرے، میری فیملی ہی مینیجمنٹ کا کردار ادا کرے گی،اب میری مینجمنٹ این آر کے ہوگی، جس کی سربراہ میری بیگم ہوں گی،اب میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے،ہمارا خاندان کئی سال پہلے سے گلوکاری میں تھا،میری شہرت پرانی مینجمنٹ کی وجہ سے نہیں،مجھے شوز میری گلوکاری کی صلاحیتوں کے باعث ملتے رہے،بالی وڈ فنکاروں کیساتھ شوز کرکے ہم نے پاکستانی ثقافت و کلچر کو بھی پیش کیا،میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا

ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان کا بیان سامنے آ گیا

Shares: