رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں انسانی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں
6 روز کے دوران 6 افراد اغوا کر لئے گئے، تھانہ احمد پور لمہ کے علاقے دینوں شاہ سے رات گئے 2 افراد کو ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا اغوا ہونے والوں میں امام مسجد بھی شامل تھا،جنہیں ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا، امام مسجد نے بتایا کہ میں نے ڈاکوؤں کو کہا امام مسجد ہوں جس پر ڈاکوؤں نے مجھے چھوڑ دیا تا ہم باقی افراد کو نہیں چھوڑا مغوی کی رہائی کیلئے ڈاکوؤں نے 30 لاکھ تاوان طلب کیا صرف 2 دن کی مہلت دی ہے،6 روز کے دوران ہونے والی اغواء کی وارداتوں کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں
چک 75سے مقامی زمیندار محمد ارشاد کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھانہ صدر صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس ابھی تک ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے ، پولیس حکام کی جانب سے لواحقین کو تسلیاں دی جا رہی ہیں تا ہم ابھی تک کسی بھی ملزم کو نہ تو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ ہی مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے،چوکی جمال دین والی کی حدود سے دو بندے اغوا کئے گئے ،واقعہ کو کئی روز گزر گئے ابھی تک کوئی پتہ نہیں
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن








