مزید دیکھیں

مقبول

کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی...

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے...

خاتون کے ہاں ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش

برطانیہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس...

رحیم یار خان، آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید،تین ڈاکو ہلاک

کچے کے علاقہ میں اپریل میں پنجاب حکومت نے آپریشن شروع کیا تھا، ہفتہ قبل وزیراعلی نے بتایا کہ پنجاب کی حدود میں کچے کا 95 فیصد علاقہ کلئیر ہوچکا تھا،آج رحیم یار خان پولیس اور ڈاکووں کے مابین دوطرفہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید جبکہ 04 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تین ڈاکو بھی مارے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس اور ڈاکووں کے مابین دوطرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،شدیر فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد ہوا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید، 04 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،زخمی اہلکاروں کو علاج معالجہ کے لئیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ہلاک ڈاکوؤں میں عمر شر، کرمو کوش، سمیت تین ڈاکو شامل ہیں،زخمی ہونے والے پولیس ملازمان میں کنسٹیبلان محمد آصف، نوید، عبد الرزاق اور محمد سرور شامل ہیں

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے، دہشتگردوں ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یارخان پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں،ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کچہ کریمینلز کے خاتمہ کے لئیے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،

دوسری جانب رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں کی موت ہو گئی ہے، شر اور کوش برادری کے ڈاکوؤں کی جانب سے سولنگی سیلرا برادری پر حملہ کیا گیا جس میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور دو ڈاکوؤں بھی شامل ہیں،موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ ماچھکہ کے علاقے میں پیش آیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan