وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے دورہ رحیم یار خان کا دوسرا روز ، تحصیل رحیم یار خان میں مقامی لوگوں سے ملاقات
اقبال آباد سے چوک سریلی تک 12کلومیٹر کارپیٹیڈ سڑک کی تعمیر کا اعلان کر دیا ، رابطہ سڑکوں کی تعمیر علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنے گی
مقامی سرمایہ دار خطے کی ترقی کے لیے کاروبار کو فروغ دیں ، کاروبار کے آغاز اور آسانی کے لیے حکومتی اقدامات سے استفادہ کریں
صوبائی وزیر کی صادق شہید پولیس لائنز رحیم یار خان میں نئے پولیس آفس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، ڈسٹرکٹ پولیس آفس رحیم یار خان میں خدمات کی فراہمی اور عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ، صوبائی وزیر نے نئے پولیس آفس کا افتتاح کیا اور پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
عوام کو انصاف کی فراہمی اور جان و مال کا تحفظ مہیا کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے
صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پولیس کے جوان موسموں کی سختی اور حالات کی سنگینی کی پرواہ کیے بغیر عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں
عوام اور اداروں کے مابین اعتماد اور احترام کا دو طرفہ تعلق کامیابی کی اصل کلید ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس افسران غیر جانبداری سے عوام کے مسائل حل کریں گے تو تھانے کا کلچر خود بخود تبدیل ہو جائے گ