رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے8 افراد قتل کردیئے

رحیم یار خان :رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے8 افراد قتل کردیئے،اطلاعات کے مطابق ضلع رحیم یارخان کے علاقے چوک ماہی پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چوک ماہی کے مقام پر ڈاکوؤں نے 2 پیٹرول پمپس پرلوٹ مارکی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی۔ڈاکووں کے پاس بھاری اسلحہ تھا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد سرفراز کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کے مطابق آئی جی نے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں کچے کے علاقے میں داخل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں۔

Comments are closed.