رحیم یارخان ( )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات سال 2020وکلاء اتحاد وگرینڈ الائنس کے امیدواروں نے میدان مار لیا،رائے مظہر حسین کھرل صدر،غلام غوث خان کورائی جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ نائب صدر اورجوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر وکلاء اتحاد کے امیدوار کامیاب قرار پائے،جیت کی خوشی میں وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائی تقسیم کی جیتنے والے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی،مسلسل کئی سالوں کی شکست کے بعد وکلاء اتحاد گروپ نے جیت حاصل کی،پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2020کے لئے پولنگ منعقد ہوئی پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہا غیر حتمی نتائج کے مطابق وکلاء اتحاد وگرینڈ الائنس کے امیدوار برائے صدر رائے مظہر حسین کھرل 398ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل فرینڈ زگروپ کے امیدواربرائے صدرچوہدری عمران مقصود368ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لئے وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کے غلام غوث خان کورائی نے اپنے مدمقابل فرینڈ زگروپ کے امیدواررئیس نیاز احمد چاچڑ کو 5ووٹوں سے شکست دی اسی طرح وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کے نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ نے بھی کامیابی حاصل کی اسی طرح وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کی امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری محترمہ بیلا اختر بلا مقابلہ منتخب قرار پائی تھی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved