رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )جامعہ اسلامیہ جامع مسجد شریف گلشن اسلام کے زیر اہتمام چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے، رہنماء جمعیت علماء اسلام ومہتمم جامعہ اسلامیہ قاری ظفر اقبال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نمازدین کاستون ہے، بچوں کی سب سے بڑی درس گاہ ماں کی گودہے اوروالدین کی یہ ذمہ داری ہے اپنے چھوٹے بچوں کونمازپڑھنے کی تلقین کریں اوردینی تعلیمات سے آراستہ کریں، انہوں نے کہاکہ نمازبرائی سے بچاتی ہے اورتمام والدین اپنے بچوں کونمازاورقرآن پاک کی تعلیمات حاصل کرنے پرراغب کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں تاکہ ہماری نئی نسل کوبنیادی طورپرنماز، قرآن وسنت کی تعلیم میسراورآگاہی حاصل ہو، انہوں نے کہاکہ 12سال تک کے بچوں نے تکبیراولیٰ کے ساتھ نمازپڑھی ہے اورانکی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں سائیکلزاوردیگرانعامات دیئے جارہے ہیں تاکہ ان میں نمازقرآن کی تعلیمات حاصل کرنے کاجذبہ اوردلچسپی پیداہو، اس موقع پرحاجی منور شریف، محمد ندیم مسعود، حا جی اعظم شبیر، سکندر علی چوہدری، حافظ مدثر سہیل، سہیل اختر چوہدری، ڈاکٹرطاہر مسلم، میاں انس ظفر، عبدالرحمن ظفر، ملک اعجاز، سردار اللہ نوازچاچڑ، طلحہ اسلام،بلال اسلام کے علاوہ اہل علاقہ کی بھی ایک کثیرتعدادموجودتھی، اس موقع پرملک، قوم وتمام امت مسلمہ کی سلامتی اورکشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

Shares: