رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈ یکل کالج/ہسپتال میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی تھے۔ تقریب میں میڈیکل کالج و ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور نان ڈاکٹرز ایمپلائز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خصو صی طور پر ایمپلائز کے بچو ں نے تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے بچوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی اپنے ہاتھوں میں اُٹھا رکھے تھے۔ تقریب میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی نے اے ایم ایس ڈاکٹر منصور طارق گجیال،ڈائریکٹر سیکورٹی ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرحافظ عمر فاروق،ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مسعود جہانگیر،ڈی ایم ایس ڈاکٹررانا الیاس احمد،ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عمران ارشد سیکورٹی سپر وائزر محمد سلیم و دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی بوقت نو بجے صبح کی۔بعدازاں آزادی اور یوم یکجہتی تقریب کا باقاعدہ اہتمام شیخ زید میڈیکل کالج کے ہال میں کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عبدالجبار نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض ایوا کے صدر عمران ارشد نے سر انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیکورٹی ڈاکٹر حافظ عمر فاروق،اے ایم ایس ڈاکٹر منصور طارق گجیال نے کہاکہ پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے اور یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں اپنے ملک اور پاک فوج کی قدر کرنی چاہیے،اور انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر مسعود جہانگیر،ایوا صدر عمران ارشد نے کہا پاکستان کے یوم آزادی کے دن کے موقع پر ہر فرد یہ عہد کرے کہ وہ پاکستان اور اس کے سیکورٹی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو نا کام بنائیں گے اور پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بہت جلد کشمیرآزاد ہو گا،کشمیری شہیدوں کا لہورائیگاں نہیں جائے گا،پاکستان کے یو م آزادی کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آرمی اور ہماری خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے اور نبی کریم ﷺ کی احادیث کی روشنی میں ہماری ہی آرمی نے غزوہ ہند لڑنا ہے اور ہندوستان کو فتح کرنا ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا جتنے مرضی ظلم و جبر کے پہاڑڈھا لے آخر ایک دن انڈیا کے ٹکرے ہونے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انڈیا اپنے انجام کو پہنچے گا۔تقریب کا اختام دُعا ئیہ کلمات کے ساتھ ہوا جس کی سعادت محمد سلیم سیکورٹی سپر وائزر نے حا صل کی۔
رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈ یکل کالج/ہسپتال میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا اہتمام کیا گیا