ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ

ڈی پی او منتظر مہدی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیئے گورنمنٹ آف پنجاب نے دو دن دفعہ 144 نافذ کر دی دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 9 بجے شروع ہو کر 24 مارچ صبح 9 بجے تک نافذ رہے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے.
حکومتی احکامات اور قانون کی سو فیصد پابندی یقینی بنائی جائے گی عوام الناس اپنے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اس سلسلہ میں مارکیٹس، شاپنگ مال، شاپنگ پلازے اور عوامی مقامات پر پابندی عائد ہے کچھ انتہائی ضروری اشیاء کی عوام کو ترسیل جاری رکھنے کے لیے استثناء بھی دیا گیا ہے عوام کی سہولت کے لیے بنک، فارمیسی، میڈیکل سٹور، ڈاکٹر کا کلینک، بیکری، ڈسپنسریاں، آٹے کی چکی، تندور، پٹرول پمپ، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، اجناس کی دوکان، دودھ کی دوکان، سبزی کی دوکان، آٹو ورکشاپ، گوشت کی دوکان اور کریانہ کی دوکان پر یہ پابندی عائد نہیں ہو گی. ایسے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جو صرف پارسل کھانا فروخت کریں گے.
ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کسی بھی شخص کو بیٹھ کر کھانا کھانے کی سہولت نہیں گے خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی.
شادی و دیگر تقریبات جن میں عوامی اجتماع ہوتا ہو پر مکمل پابندی عائد ہے : ڈی پی او منتظر مہدی

Shares: