اسوہ کامل کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ

اسلام آباد:اسوہ کامل صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کااظہار مصر کے مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ نے رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں کیا ، مصری سکالر نے اپنی گفتگومیں کہا کہ بڑی عجیب بات لگتی ہے کہ نیا یورپ کے نظام پر نظریں جمع بیٹھی ہے وہاں وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کا تصور لیے پاکستان کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عبدالصمد نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد حکومت پاکستان کا بڑا اقدام ہے لیکن واضح رہے کہ مدینہ کی ریاست سیاست، تہذیب اور فنون لطیفہ پر ہی قائم نہیں تھی بلکہ مدینی ریاست میں انسان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بہترین مواقعے فراہم کرنا تھا، یہ اس کا اولین مقصد تھا۔

نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیا، ہر ایک کو آزادی دی اور آزادی کے ساتھ انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔مصرکے مذہبی اسکالر نے کہا کہ مقاصد شریعت کے اندر ضروریات پہلے آتی ہیں، انسانی ضرورتوں پورا کیا جائے، اس کے بعد وہ چیزیں کہ جن سے انسانی صلاحیتوں کو نشو نما ملتی ہے۔

Comments are closed.