اسلام آباد میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ‘بین الاقوامی رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس’ کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ‘نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا’۔
وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ ‘اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے ذکر کی ذمہ داری خود لی اور جو شخص حضرت محمد ﷺ کے ذکر سے جوڑ گیا اللہ اپنے فضل سے اس کو بلندی عطا فرمائے گا’۔پیر نورالحق نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کے ذکر کو اللہ ہمیشہ بلند رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ عید میلاد النبیﷺ منانے رہی، اگرچہ نبیﷺ کے شایان شان تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا لیکن ہم اپنی شایان شان کے مطابق یہ دن منانے جارہے ہیں۔’علاوہ ازیں وفاقی مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے وژن پر قائم ہیں۔