بالی وڈ میں کئی ایسے جوڑے ہیں جہاں لڑکی لڑکے سے بڑی ہے اور کہیں لڑکا لڑکی سے بہت زیادہ بڑا ہے. ایسا ہی ایک جوڑا ہے راہول دیو اور مگدھا گوڈ کا. جی ہاں راہول دیو کی گرل فرینڈ ان سے 18 برس چھوٹی ہے، اس حوالے راہول دیو نے کہا ہے کہ میں اپنے سے 18 سال چھوٹی لڑکی کے ساتھ دوستی کے تعلق میں بہت زیادہ خوش ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں. مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ میری گرل فرینڈ مگدھا گوڈ مجھ سے بہت خوش ہیں، راہول دیو نے کہا کہ کوئی بڑا ہے یا چھوٹا عمریں میٹر نہیں کرتیں بلکہ یہ زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کےساتھ کتنا خوش ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ

خوش ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم دونوں مختلف بیک گرائونڈ ز سے ہیں اور یہی چیز ہمارے رشتے کی خوبصورتی کو مزید بڑھاتی ہے. ہم دونوں کا روحانی پیشوا ایک ہی ہے ، ہم دونوں ایک دوسرے کی ڈھال ہیں. یاد رہے کہ راہول دیو بالی وڈ‌ کے معروف اداکار ہیں ، انہوں نے بہت ساری فلموں میں منفی کردار نبھائےشائقین ان کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن کافی عرصے سے یہ بالی وڈ فلموں سے دور نظر آتے ہیں.

Shares: