نریندر مودی حقیقت میں سرنڈر مودی ہے ۔راہول
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/rahul-h_5cce8383b642d.jpg)
نئی دہلی :نریندر مودی حقیقت میں سرنڈر مودی ہے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سرینڈر مودی کہہ دیا۔
چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپوزیشن کے حملوں کی زد پر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی دراصل سرینڈر مودی ہیں۔
Narendra Modi
Is actually
Surender Modihttps://t.co/PbQ44skm0Z
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 21, 2020
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مودی حکومت کی ناکام پالیسی سے متعلق جاپان کے اخبار میں شائع ہونے والا تبصرہ بھی منسلک کیا ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے آگے اپنی زمین سرنڈر کردی۔
اس سے قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راہول گاندھی نے لکھا تھا کہ بس بہت ہوگیا، بتایا جائے کہ کیا ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کیوں خاموش ہیں، چین نے بھارتی فوجیوں کو کیسے مارا اور اس کی ہمت کیسے ہوئی ہماری سرزمین لینے کی۔