مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

0
37

سری نگر:پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی ریلوے کے حالات بہت برے ہیں، دوسری طرف انڈین ریلوے اس وقت خسارے میں جارہا ہے، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری نا مساعد صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،

سری نگر سے آمدہ اطلاعات کےمطابق جموں وکشمیرانتظامیہ کےایک اعلی افسرکے مطابق گزشتہ 13 ہفتوں میں ریلوے محکمے کو تقریبا تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، جو یومیہ تقریبا 3 لاکھ بنتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پورے ملک کی طرح کشمیر میں بھی کچھ خاص آمدنی نہیں حاصل کر رہی اور ایسی صورتحال میں نقصان ہونا محکمے کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔

کس کی قسمت جاگے گی ؟ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انہوں نے کہا کہ آنے والے ایام میں عوام کے لیے ریلوے سہولیات بحال کی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں (Union Territories) میں تقسیم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروسزمعطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا

انڈین پریمیئر لیگ میں خراب امپائرنگ ، ٹیموں کے مطالبے پر اضافی امپائرچیک رکھیں گے

نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے طول وعرض میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئی تھیں وہیں سیاسی رہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاری اور نظر بندی کے علاوہ مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروسزمعطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار بندشوں میں نرمی اور لینڈلائن و پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو بحال کیا گیا تاہم پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس خدمات اور انٹرنیٹ پر ہنوز قدغن عائد ہے، اسکے علاوہ ٹرین سروسز بھی بدستور معطل ہے۔

Leave a reply