حکومت مخالف مظاہرے، 18 افراد جاں بحق

0
116

کربلا:امریکہ نے جس ملک میں‌بھی قدم رکھا وہاں‌ خون وکشت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، افغانستان ہویا شام ، عراق ہو یا ویتنام ،اطلاعات کے مطابق عراق کے جنوبی شہر کربلا میں ابتر معاشی حالات ، بے روزگاری اور حکومت کی معاشی پالیسوں کے خلاف ہونے احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لیے فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں۔زخمی آہ وبکا کرتے رہے مگر حکام نے کسی کی آہ وبکا پر کوئی توجہ نہ دی

عراقی حکام نے رات گئے سے ہونے والے ان مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اموات کی تعداد 20 سے زائد ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے جاری ان پرتشدد مظاہروں میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a reply