وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزارت ریلوے نے فرید ایکسپریس بحال کرنے اور ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو 18 کوچز کے ساتھ 22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس بھی رواں ماہ چلائی جائے گی، ٹرین میں مسافروں کے لئے صفائی، ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ مینجمنٹ کی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا، وزیر ریلوے نے اس سلسلہ میں سفارشات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزارت ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزارت ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والے ہیروک برج پر کام کا جائزہ لیا گیا تھا

قبل ازیں، 5 اکتوبر کو کراچی اور لاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.