رائل پام کنٹری گالف کلب کے حوالہ سے وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے

سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے نے رائل پام کنٹری گالف کلب لاہور اراضی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے .

وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق 7 جولائی کو کلب کا انتظام سنبھال لیا ہے،گالف کلب کےحوالے سے رکارڈ فرانزک آڈٹ ٹیم کےحوالے کر دیا ہے،گالف کلب کاپرانا رکارڈ واپس حاصل کرنے کیلیے جدیدٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ،گالف کلب کےانتظامی امور چلانے کیلیے انتظامی کمیٹی بنائی گئی ہے ،کلب کا انتظام ملنے کےوقت 30 میں سے صرف 2 گالف ہول قابل استعمال تھے،دو ہفتوں میں 10 گالف ہول قابل استعمال بنالیے ہیں ،

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں ریلوے نے کہا کہ گالف کلب کے 1735 ممبرز ڈیفالٹر اور غیرحاضر ہیں،358 گالفرز اور 1628 کلب ممبرز روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں،گالف کلب کے391ملازمین کو تنخواہ کی مد میں 80لاکھ روپے سے زائد ادا کیےجاتےہیں ،گالف کلب کے یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر کوئی واجبات نہیں ہیں،

Shares: