ریلوے اور سندھ حکومت ملکر کونسا کام کریں گے؟ شیخ رشید نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے.
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چیف منسٹر سندھ کی ٹیم ملکر فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کس طرح کام کرنا ہے، صوبائی حکومت اور ریلوے ملکر کام کریں گے،کے سی آر منصوبے پر کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی،کے یو ٹی سی سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے متاثرین کو ریلوے کی مناسب جگہ دیں گے،سرکلر ریلوے کا 40کلومیٹر میں سے 38 کلومیٹر ٹریک خالی ہوچکا ،ریلوے اور سندھ حکومت مل کر متاثرین کو بحال کریں گے،
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا
سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کے سی آر کے مسئلے پر کوئی رکاوٹ نہیں، ہم سب ملکر رکاوٹوں کو ختم کریں گے.
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کے ساتھ تعاون کرے گی، سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں گے.
کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات