ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

0
34

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی حسن جاوید بھٹی کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے نوسر بازی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،گرفتارنوسر بازوں میں عامر علی اور سلطان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 8موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں ملزمان دوسرے شہروں سے آنیوالے شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں نوسر بازی کے متعدد مقدمات درج تھے،انچارج انویسٹی گیشن نولکھا سعید احمد کمبوہ نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

قبل ازیں ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹاؤنشپ شاہد رشید کی سربراہی میں ٹاؤن شپ پولیس نے کاروائی کی اور دو غیر ملکی شراب فروش گرفتار کر لئے، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو نائجیرین باشندے میکس ویل اور تاجدین شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے درجن سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

قبل ازیں ہنجروال پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں شکیل ،رازق اور محسن شامل۔ ہیں ملزم شکیل کے قبضہ سے 01کلو 520گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ملزم رزاق کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کی گئی ہے،ملزم محسن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

@MumtaazAwan

Leave a reply