ریلوے کب تک ٹھیک نہیں ہو سکتا، وزیر ریلوے نے بتا دیا
باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے سپریم کورٹ کو ایم ایل ون کی تاریخوں سے آگاہ کیا ہے، ریلوے نے ایک بزنس پلان بھی دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہےکہ ہم ریلوے کا حال بہتر کرسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ سی پیک دفن ہو گیا ہے، ان کو آج مایوسی ہوئی، 5 سال میں ایم ایل ون مکمل ہو جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےساتھ مل کر 5 کلو میٹر اراضی کو خالی کرائیں گے، ٹریک خالی کرانے کیلیےعدالت نے رینجرز سے مدد لینے کا بھی کہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے دور میں نالہ لئی ایکسپریس وے کا کام مکمل ہو گا،عدالت نےکراچی ،لاہور میں ریلوے اراضی بیچ کرریلوے بہتر کرنے کی اجازت دی ہے۔تیزگام سانحہ کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے متعلق چار اے جی ایم کو رپورٹ مرتب کرنے کو کہا ہے، یہ کہنا کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا کے یا سلنڈر پھٹا ہے مشکل ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو اور کیا کہے گا؟
واضح رہے کہ آج ریلوے خسارہ کیس کی سماعت تھی جس میں عدالت نے اس سلسے میں اہم حکم صادر فرمایا ہے اور اس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی ہے .








