ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا جس میں کروڑوں کی کمرشل ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی-
باغی ٹی وی : ریلویز پولیس کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پھاٹک نمبر 25 نزد ریلوے سٹیشن کامونکی کے مقام پر عمل میں لایا گیا انکروچمنٹ آپریشن کے نتیجے میں1 کنال کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 4 کروڑ روپے قابضین سے واگزار کروائی گئی-
قابضین ریلوے اراضی پر عرصہ دراز سے کاروبار کر رہے تھےانکروچر شیر علی اور احمد حیدر پر تھانہ ریلویز پولیس گوجرانولہ میں ناجائز انکروچمنٹ کے مقدمات درج تھےکمرشل اراضی واگزار کروا کر ریلویز حکّام کے حوالے کی گئی-
آپریشن انسپکٹر راشد شاہ زمان ایس ایچ او تھانہ ریلویز پولیس گوجرانوالہ، IOW ریلوے گوجرانوالہ اور سٹیشن ماسٹر کامونکی کے زیرنگرانی سر انجام دیا گیا ریلویز پولیس اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں عملہ ریلویز کو بھرپور سیکیورٹی اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا پاور ہاؤس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کی جانب سےپولیس پر پتھراؤ کیا گیا اوررکاوٹیں کھڑی کرکےانسداد تجاوزات کےآپریشن کو روکنے کی کوششیں کی گئی۔
پولیس نے سخت مزاحمت کے باوجود لاٹھی چارج ، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد صورتحال پر قابو پاتے ہوئے نصف درجن سے زائد افراد کو ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا