ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

لاہور . باغی ٹی وی : ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں ریلوے پولیس کے جوانوں کو سال 2018/19 کے دوران USDOJ/ICITAP کے تعاون سے کروائے جانے والے ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسزکی اسسمنٹ کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ریلوے پولیس 16 جوانوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ مینیجر ICITAP کنول خان اور ان کی ٹیم نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ریلوے پولیس کے جوانوں کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کے حوالے سے تحریری امتحان بھی لیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن سید ابرار عباس بھی موجود تھے۔ ٹریننگ مینیجر ICITAP کنول خان نے ریلوے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان ریلوے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Comments are closed.