کراچی شہر اس وقت مکمل طور ڈوب چکا ہے،باران رحمت کراچی کے شہریوں کے لیئے زحمت بن چکی ہے: شاہی سید
کراچی :باران رحمت کراچی کے شہریوں کے لیئے زحمت بن چکی ہے.،اطلاعات کے مطابق اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے آپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے. کہ آج کی بارش نے کراچی شہر کو مکمل طور پر پانی میں ڈبو دیا ہے. . شہر میں ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہوگئ ہے.کراچی میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہوگیا ہے.
شاہی سید نے اس موقع پر کہا کہ یہ وقت سیاسی بیان بازی اور کسی پر تنقید کا نہیں ہے. لیکین آفسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص کارکردگی نے کراچی شہر کو ڈبودیا ہے. حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے باران رحمت کراچی والوں کے لیئے زحمت بن گئی ہے. ان مشکل حالات میں عوام سے آپیل کرتا ہوں کہ وہ آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرے. عوام ان مشکل حالات میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کرے.
شاہی سید نے آپنے بیان میں اے این پی کے تمام کارکنان اور زمہ داران کو فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے کارکنان اور زمہ داران فوری طور پر آپنے اردگرد کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردے. اے این پی کے تمام کارکنان اور زمہ داران حکومتی اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ تعاؤن کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں آپنا ہھرپور کردار ادا کرے. اللہ سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں کراچی کے شہریوں پر آپنا خاص رحم کرے.