آرہی ہے سردی اگرآگئی بارش،لاہورمیں بونداباندی کی پشین گوئی

لاہور:ایک طرف لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں‌سموگ کی آمد آمد ہے تو دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم جزوی طور پر ابرآلودرہےگا، ماہرین کاکہناہےکہ بارش نہ ہونے تک سموگ کا خدشہ برقراررہےگا، شہریوں کوسموگ سےبچاؤکیلئےاحتیاطی تدابیر اپنانےکی بھی ہدایت کردی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران شہرکاموسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے 28 اور کم سے کم 18 ڈگری سنٹی گریڈ رہےگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے سے سموگ کا امکان ہے جبکہ بارش نہ ہونے تک فضا میں سموگ برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed.