کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ

کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی،مون سون بارشوں کا سلسلہ باقاعدہ طور پر داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی، اس بار مون سون میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے،اس سے قبل کوہ سلیمان میں انتہائی خشک سالی پھیلی ہوئی تھی۔ لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان تھے۔ لیکن رواں ہفتے میں بارشوں کا ایک مضبوط سلسلہ بلوچستان سے کوہ سلیمان میں داخل ہوا ہے،پورا کوہ سلیمان سیاہ بادلومیں گھرا ہوا ہے،کوہ سلیمان پر ہونے والی بارش سے پہاڑی تودے گرنے سے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ گذشتہ تین روز سے بند ہے،

قبائلی علاقے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں دوبارہ موسلا دھار بارش شروع ہونے کے باعث راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر بلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والے ہزاروں مسافر اور مریض بری طرح پھنس گئے،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک رات گئے روڈ کلیئر کرانے کے لیے خود موقع پر پہنچ گئے سرکل آفیسر سردار عبداللہ خان لغاری اور دیگر آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے ، لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں بارش کے دوران روڈ کلیئر کرانے میں بی ایم پی کوکافی مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے ،نیشنل ہائی وے کے ارباب اختیار سلائیڈنگ ایریا میں ہیوی مشینری بھجوانے کی بجائے مکمل طور پرمنظر سے غائب ہیں،ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ خاص طور بی ایم پی کمانڈنٹ وہاں موقع پر موجود رہے تاہم ان کی گاڑی بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ، پہاڑی مٹی ک تودا گرنے گاڑی کاشیشہ ٹوٹ گیاتاہم وہ خود محفوظ رہے،
بی ایم پی کی طرف کوہ سلیماں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں اور ڈرائیوروں کو کھانا اور پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں، راکھی گاج سے لے کر فورٹ منرو تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پہاڑی علاقے میں پھنسے مسافروں، سیاحوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی جی خان کوئٹہ روڈ دو ٹرکوں کے الٹنے، بارش، کیچڑ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی۔ کئی گاڑیوں کے پیٹرول ڈیزل ختم ہوگئے ہیں ۔
اُدھرشمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

متعدد مکانات منہدم جبکہ رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں اور مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے۔لیویز حکام کیمطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوہ سلیمان اور کچھی کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش سے رکنی اور کچھی کے میدانی علاقوں میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ کئی کچے مکانات گر گئے۔ہرنائی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ ضلع لسبیلہ میں بارشوں سے متعدد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے کئی سالوں سے خشک ندی نالے بھی پانی سے بھرگئے ہیں۔

Comments are closed.