سوموار، منگل کو کن شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

0
79

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوموار اور منگل کے دوران بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام سروس خان نے کہاکہ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اسی طرح قلات، سبی، ژوب ڈویژن  میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،

غلام سروس خان کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے، انہوں‌ نے کہاکہ ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے،
محمد اویس

Leave a reply