ٹوکیو : برصغیر میں بارشوں نے اپنا جوہر دکھانے کے بعد جاپان کا رخ کرلیا ہے اور اطلاعات یہی ہیں کہ جاپان کے جزیرے کیوشو میں بارشو نے تباہی مچادی، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ ، دو افراد ہلاک جبکہ چھ لاکھ ستر ہزار افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیو شو میں طوفانی موسم کے باعث ویدر ایجنسی نے اپنے الرٹ کو ہائی لیول تک بڑھادیا ہے۔جاپانی حکومت نے کیوشو میں ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔حکام نے جزیرے کے متاثرہ علاقوں میں 6 لاکھ 70 افراد کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔