اسلام آباد: جب بھی کراچی میں بارش کی خبر آتی ہے تو کراچی والوں کے دل کرچی کرچی کرجاتےہیں ، اگست کے مہینے میں بارشوں نے جس طرح کراچی والوں کی دوڑیں لگوائیں کراچی والے کبھی نہیں بھولیں گے ، کراچی میںپچھلی بارشوں کی وجہ سے نقصانات اور درہم پرہم نظام کی واپسی مکمل ہوئی نہیںکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ایک بار وارننگ دے دی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
آج بد ھ کے روز بارشوں کی پشین گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم پہلے سے کمزور ہے جس کہ باعث کراچی میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔بدھ کے روزسکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔