دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو، ریشم

لاہور:پاکستان کی ناموراداکارہ ریشم نے ریشم کی طرح نرم اورمحبت بھری گفتگوکرکے سب کوحیران کردیا ، اطلاعات کےمطابق نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوستوں سے ملنا اور انہیں دعوت پر مدعو کرنا اچھا لگتا ہے، دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان اور فلم انڈسٹری کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی فلم میں نظر نہیں آرہی تو شوبز سر گرمیاں ختم ہو گئی ہیں بلکہ مختلف طرح کے پراجیکٹس چل رہے ہیں، جب بھی مجھے ایسا کردار ملا جس میں مجھے اپنے لئے مارجن نظر آیا تو ضرور کام کروں گی۔

ریشم نے کہا کہ مجھے دوستوں سے ملنا او رانہیں دعوت پر مدعو کرنا اچھا لگتا ہے اور خود بھی دوستوں کی دعوت پر جاتی ہوں، میرے دوستوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جن کی دوستی کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہے اور میں اس لحاظ سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں او رمجھے اپنے حلقہ احباب میں شامل لوگوں پر فخر ہے۔

Comments are closed.