قاری نے جرم چھپانے کیلئے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا،بچے کی ہوئی موت

عوامی حلقوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے قاری کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا
0
54
qari

پنجاب میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے‌صوبائی دارالحکومت لاہور کے قریبی علاقے رائیونڈ میں قاری نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی، جرم چھپانے کے لئے تشدد کے بعد بلائی منزل نیچے پھینک دیا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رہا تا ہم جانبر نہ ہو سکا اور بچے کی موت ہو گئی، پولیس نے قاری کو پکڑ کر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا

تھانہ سٹی رائے ونڈ میں ملزم قاری محمد رضوان گرفتار ہے۔ رائیونڈ کے نواحی گاوں رام تھمن راجہ جنگ کا رہائشی محمد سلیم اپنے آٹھ سالہ بچے ثمر سلیم کو قرآن مجید کی تعلیم دلوانے کے لئے رائیونڈ گلبرگ ٹاون مدرسہ دارالقران میں داخل کروایا ہوا تھا اس کے والد کے مطابق گزشتہ روزاس کے قاری محمد رضوان والد یقعوب نے بچے کو رات 10 بجے کے قریب بستر سے جگایا اورزبردستی بدفعلی کرنے لگا جس پر بچے نے منت سماجت کی مگر قاری نے ایک نہ سنی انکار کرنے پر بچے پر تشدد شروع کردیا جس سے اس کا دایاں بازوں ٹوٹ گیا بدفعلی کرنے کے بعد اس نے اپنے جرم چھپانے کے لئے معصوم بچے کو بلائی منزل سے نیچے پھینک دیا جس کی وجہ سے بچے کے سر پر گہری چوٹ آئی اور بچہ بہوش ہوگیا بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچے کی موت ہو گئی، بچے کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،

عوامی حلقوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے قاری کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان قاری صاحب کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار سات سالہ بچہ وفات پا گیا قاری صاحب کے چہرے کا اطمینان بتا رہا ہے کہ انکو اپنے اس فبیح فعل پر کوئی شرمندگی اور ندامت نہئں ہے کیونکہ وہ اسکو شائد نصاب کا حصہ سمجھتے ہیں والدین کو اپنے بچوں کو قاری کی پہنچ سے دور رکھنا چائیے

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

 

Leave a reply