رائے ونڈ پولیس دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے اوباشوں کوآٹھویں روز بھی گرفتارنہ کرسکی
رائے ونڈ پولیس دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے اوباشوں کوآٹھویں روز بھی گرفتارنہ کرسکی
باغی ٹی وی : محنت کش کو باندھ کر اسلحہ کے زور پر اس کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
رائیونڈ پولیس کا ناکارہ سسٹم دوران دکیتی اجتماعی زیادتی کرنے والے درندہ صفت حیوانوں کو آٹھویں روز بھی گرفتار نہ کر سکی تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ رائیونڈ لاہور روڈ پر واقیع کلے داکوٹ میں زمینوں کی رکھوالی کرنے والے غنضفر علی ولد غلام قادر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ حویلی میں سو رہا تھاکہ اچانک نا معلوم ڈاکو دیوار پھیلانگ کر کمرے کے اندر داخل ہوئے اور شدید تشدد کرتے ہوئے.
غنضفر علی کو باندھ کراس کے سامنے اس کی بیوی کے ساتھ رات بھر زیادتی کرتے رہے نا معلوم ڈاکو دوران ڈکیتی زیور نقدی اور گھریلو سامان لے کر فرار ہو گے 15 نمبر کال پر پولیس موقع پر تو پہنچ گئی مگر روایتی کاروائی کرتے ہوۓ 392 ت پ اور 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا اور غائب غنضفر علی اور اس کے اہل خانہ نے وزیر اعلی عثمان بزدار صاحب اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوۓ بتایا کہ کیا عزت امیر کی ہی ہوتی ہے کسی محنت کش اور مزدور کی نہیں ہوتی ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جاۓ پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کر سکی واقیع کا سخت نوٹس لیا جاۓ