ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو ایف آئی نے طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر طلب کرلیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں معاونت پرطلب کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) شاندانہ گلزار کے خلاف اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ بھی یکم فروری 2023 کو درج کیا گیا تھا،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
شاندانہ گلزار کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کے خلاف اکسانے پر اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں 153 اے، 124 اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، یہ دفعات بغاوت، اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے سے متعلق ہیں۔ جبکہ اب بھی انہیں اسی لیے بلایا گیا کہ ان پر ریاست مخالف کاروائیوں کا الزام ہے.

Shares: