فحش فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی: راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپاشیٹھی کے نام کردی

0
43

ممبئی : فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی بیوی اداکارہ شلپاشیٹھی کے نام منتقل کردی, یاد رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد راج کندرا نے اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کے نام کروڑوں کی جائیداد منتقل کی ہے، سکوائر فیٹ ان انڈیا ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کردہ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو نامی بلڈنگ کے تہہ خانے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے۔ جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جارہا تھا۔ شلپا شیٹھی نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھاکہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

یاد رہے کہ پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد کرلیں ، ادھر ممبئی کرائم برانچ پولیس نے عدالت میں کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی پروڈیوسر اور بزنس مین راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز کے ساتھ دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔

بومبے ہائی کورٹ میں پیر کے روزاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت راج کندرا کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی گرفتاری میں مناسب عمل نہیں کیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اپنے جواب میں عدالت سے کہا جب ملزم ثبوت مٹارہا ہو تو وہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر ارونا پائی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت سی آر پی سی کے سیکشن 41 اے کے تحت نوٹس راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو پیش کیا گیا تھا جسے کندرا نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں راج کندرا، ان کے بہنوئی پردیپ بخشی اور تھورپے کے مابین ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا ذکر بھی کیا جس میں وہ بولی فیم نامی پلیٹ فارم کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔ 68 فحش ویڈیوز کے علاوہ، کرائم برانچ نے کندرا کے لیپ ٹاپ پر ملنے والی ایپ ہاٹ شاٹس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ممبئی کے دفتر سے یہ ایپ چلا رہے تھے۔

پریزنٹیشن میں مالی معاملات اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات موجود تھیں اس کے علاوہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹس بھی ملے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ کندرا کے آفس سے انہیں 51 فحش کلپس ملے جنہیں تھورپے نے ڈیلیٹ کردیا تھا جو کندرا کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سنبھالتا تھا۔ کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ راج کندرا کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔

دوسری جانب راج کندرا کے وکیل نے اپنے موکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہارڈ ڈسک اور موبائل فون پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے تھے تو ثبوت کیسے تباہ ہوئے۔ تباہی کا ذکر بھی پنچ نامے میں نہیں کیا گیا۔ پنچ نامے کے وقت تقریباً 22 افراد موجود تھے تو کسی نے اس وقت یہ بات نوٹس کیوں نہیں کی؟ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ تاہم انہوں نے بومبے ہائی کورٹ میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

Leave a reply