بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی جن کا اکشے کمار کے ساتھ افئیر رہا لیکن ان دونوں کی شادی نہ ہو سکی ، اور اکشے کمار نے ٹونکل کھنہ کے ساتھ کی جبکہ شلپا شیٹی نے بزنس مین راج کندرا کے ساتھ شادی کی لیکن راج کندرا دو سال قبل فحش فلموں کے کیس میں گرفتار ہو گئے لیکن بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہائی بھی مل گئی. راج کندرا کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی پر فلم بنائیں گے اور اس میں خود ہیرو کے طور پر کام کریں گے. راج کندرا کا کہنا ہے کہ میں اپنی گرفتاری، رہائی اور جیل میں گزارے دنوں سے متعلق کہانی میں بیان کروں گا۔

”دیکھنے والوں کو پتہ چلے گا کہ میں کن مشکلات سے گزرا ”اور کس طرح سے مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا. یاد رہے کہ راج کندرا اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت کے معروف بزنس مین بھی ہیں ، جنہیں فحش فلمیں بنانے اور ان کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 63 روز جیل میں قید رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔ راج کندرا بہت جلد اس فلم کے بنائے جانے اور شوٹنگ کا اعلان کریں گے اور دیگر کاسٹ میں کون ہو گا اس حوالے سے بھی میڈیا کے ساتھ تفصیل شئیر کریں گے.

کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

Shares: