بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فلم ’یو ٹی 69‘ تین نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس میں راج کندرا نے خود اداکاری کی ہے. اس فلم کی کہانی راج کندرا کے جیل کے دنوںمیںگزرے ہوئے دنوںپر مبنی ہے. اس فلم کے حوالے سے راج کندرا نے اپنے ایک انٹرویو میںبتایا ہے کہ جب میں نے اس فلم کو بنانے کا ارادہ کیا تو میں نے شلپا شیٹی سے بات کی اور کہا کہ میں اس فلم کو بنانا چاہتا ہوں . تمہاری مدد کی ضرورت ہے ، جب میں اس سے یہ سب کچھ کہہ رہا تھا اس وقت میں خود اس سے دور کھڑا تھا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ ری ایکشن کافی سخت آنے والا ہے. وہی ہوا کہ شلپا شیٹی نے اٹھا کر مجھے جوتا مارا.
”شلپا نے کہا کہ اس فلم کو بنانا ایک بڑا رسک ہوگا”. راج کندرا نے کہا کہ انہوں نے شلپا شیٹی کو راضی کرنے کے لیے ہدایتکار شاہنواز علی کو بھیجا اور بالآخر وہ انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔یوںہم نے فلم بنائی اور اب شلپا کو لگتا ہے کہ میرا اس فلم کو بنانے کا آئیڈیا اچھا تھا . اسے اور مجھے امید ہے کہ ہماری اس فلم کو ضرور پسند کیا جائیگا. خیال رہے راج کُندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس الزام میں انہیں تقریباً دو مہینوں تک آرتھر جیل میں رکھا گیا تھا۔