سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

اداکار راج ملتانی کی فلموں کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی
0
38
raj-multanikar

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں ایک تقریب پلاک میں منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے راج ملتانی کی فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔جن میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر الطاف حسین، حسن عسکری،مسعود بٹ،پرویز کلیم،جاوید رضا،انور خان،ناصر ادیب،ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر عاصم چوہدری،کامران چوہدری،جرار رضوی،ذوالفقار مانا،حاجی احسن،امانت امان اللہ ،باسو چوہدری،دردانہ رحمن،امروزیہ،ٹمی رائے، نغمہ بیگم شامل تھیں۔اس موقع پر اداکار راج ملتانی کی فلموں کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا ۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض ریاض خان نے انجام دئیے۔شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راج ملتانی نے فلم انڈسٹری میں آکر بہت محنت کی اپنے فن کو پروان چڑھایا۔”راج ملتانی کا اصل نام نواز تھا اور انہوں نے اپنا نام راج رکھا اور اس کے آگے اپنے شہر ملتان کی شناخت سے راج ملتانی بنا۔راج ملتانی اور سلطان راہی کی دوستی کی مثال فلم انڈسٹری والے دیتے تھے” ۔

راج ملتانی کی یاد میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان،پلاک اور حیدر راج ملتانی نے شاندار تقریب منعقد کی ہے۔ حیدرراج ملتانی نے اپنے با ادب اور اخلاق بیٹا ہونے کا ثبوت دے کر اپنے باپ کے نام کو زندہ کردیا ہے۔ تقریب میں گلوکارہ ماہم رحمن،مناہل شاہ،احمد،حیدر بادشاہ نے پرفارم کیا۔آرزو،فلک محمود اور مکھناں نے خوبصورت فلمی گانوں پر پرفارمنس پیش کی جبکہ نامور کامیڈین حسن عباس اور سہیل پٹاکہ نے بھی پرفارم کیا۔حیدر راج ملتانی نے تقریب میں موجود شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سی جے ایف پی کی کاوش کو سراہا.

نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

حر اور مانی پہنچے لاہور

شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

Leave a reply