میں نہیں راکھی میری کاپی کرتی ہے راکھی کی ناراض دوست راجشری کا دعوی

آپ ایک ادھیڑ عمر عورت ہو میں آپ سے کہیں چھوٹی ہوں
rajshiri and rakhi

بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت جو کہ آج کل اپنے شوہر کے ساتھ کھلی لڑائی لڑ رہی ہیں، دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے خلاف خوب زہر بھری میڈیا ٹاکس کررہے ہیں. ایسے میں راکھی کی بہت ہی قریبی دوست راجشری نے بھی ایک وڈیو پیغام کے زریعے کہا ہے کہ راکھی کسی کی دوست نہیں ہو سکتی ، اور وہ مجھ پر الزام لگاتی ہے کہ میں اسکی کاپی کرتی ہوں ، کمال ہے عجیب الزام ہے بھئی آپ کپڑے پورے نہیں پہنتی ، جبکہ میں پورے کپڑے پہنتی ہوں، آپ عجیب فیشن کرتی ہو میں عجیب فیشن نہیں کرتی، آپ ڈرامے کرتی ہو میں ڈرامہ نہیں کرتی، آپ دوسروں کے پیسے خرچ کرواتی ہو میں اپنے پیسے خود خرچ کرتی ہوں.

”آپ ایک ادھیڑ عمر عورت ہو میں آپ سے کہیں چھوٹی ہوں ”، آپ کے زندگی گزارنے کے مقاصد کچھ اور ہیں اور میرے کچھ اور ہیں. آپ 53 سال کی عورت ہو اور ہر جگہ اپنی عمر چھوٹی کر رکھی ہے. بھلا کسی بھی حوالے سے میرا اور آپ کا کیا مقابلہ ہے. بلکہ آپ میری کاپی کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہو. یاد رہے کہ راجشری راکھی ساونت کی بہت ہی قریبی دوست سمجھی جاتی تھیں لیکن یہ دونوں بھی آج کل آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے پر منہ بھر بھر کے الزامات لگا رہی ہیں.

میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

Comments are closed.