رینٹل پاور ریفرنسز،راجہ پرویز اشرف کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور

0
40
raja parvez ashraf

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رینٹل پاور ریفرنسز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ملزمان کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کب آیا تھا؟ جس پر نیب حکام نے عدالت میں جواب دیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس دسمبر 2019 میں پاس کیا گیا،

راجہ پرویز اشرف سمیت10 ملزمان کو ساہووال رینٹل کیس میں بری کیاگیاتھا،پیراں غائب ریفرنس میں بھی راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کیا گیاتھا،نیب نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کررکھا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رینٹل پاور کرپشن کیسز میں راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر بری ملزمان کے خلاف نیب اپیل سماعت کےلیے منظور کر لی.

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

راجہ پرویز اشرف کو ساہُوال ریفرنس میں بری کیا گیا تھا،پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014  میں دائر کیا گیا تھا،192میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا،پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کےغیر قانونی استعمال کا الزام تھا

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کریں گے، راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، ملزمان کی بریت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے

Leave a reply