راجہ اظہر کا کے ایم سی،ڈی سی اور سی ایس او کورنگی کینٹ کو خط.

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی،ڈی سی کورنگی اور سی ایس او کورنگی کینٹ کو خط.راجہ اظہر کی آوارہ اور پاگل کتوں کی تلفی اور کتوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی اپیل گزشتہ ڈھائی سال میں تمام متعلقہ افسران کو آوارہ اور پاگل کتوں کی تلفی کیلئے بار بار تزکرہ کیا ہے،حلقے میں پاگل کتوں نے عوام الناس کا جینا محال کردیا ہے،معاملے پر افسوس ہے کہ متعلقہ افسران کے کانوں پر جوں بھی نہ رینگی ،کتوں کی بہتات اس قدر بڑھ گئی ہر گلی میں 5 سے 10 آوارہ کتے نظر آتے ہیں،ہم عوامی نمائندوں مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں،بطور گورنمنٹ فنکشنری آئینی و قانونی ذمہ داری متعلقہ افسران کی ہے،کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے سے عوام شدید پریشانی اور کرب میں ہیں،انھوں نے مذید کہا کہ کتوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے.

Comments are closed.