راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/12/raja-basharat-750x369-750x369.jpg)
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے ،طاہر وحید جٹ آئندہ مدت کے لئے سیکرٹری منتخب ہو گئے ،راجہ بشارت اور طاہر وحید جٹ اور پوری باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو ئی
اس موقع پر رجہ بشارت نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا کھیل ہے اس کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کریں گے ۔ کبڈی ورلڈکپ کے شاندار انعقاد پر تمام ایسوسی ایشن اور فیڈریشن قابل مبارک باد ہیں ۔ کوشش کریں گے کہ تمام صوبے میں کبڈی کا کھیل فروغ پائے ۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن نے کبڈی کا ڈویژنل سسٹم بحال کرنے کی منظوری دے دی
ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح پر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی.کبڈی پنجاب کے 80 فی صد عوام کا قومی کھیل ہے ۔ ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر کبڈی فیڈریشن اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
عید الفطر پر ہونے والی لاپرواہی کے نتیجے میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے ۔ جتنی احتیاط کریں گے اتنی جلدی کرونا وائرس پر قابو پائیں گے ۔