راجہ بشارت کا رانا ثناء اللہ کے نام پیغام۔

0
39

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے رجسٹری ایشو پر سرکاری افسروں کو مورد الزام ٹھہرانا افسوسناک ہے۔ سرکاری افسران کے بارے میں نازیبا الفاظ رانا ثناء اللہ کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کچھ بھی کہیں، ہمارا ایمان اور یقین متزلزل نہیں ہوگا۔ اگر کرپشن اور کوتاہی برداشت نہیں تو پھر افسروں کو ہراساں کرنا بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ کرپشن بے نقاب ہونے پر سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینا غیر قانونی امر ہے اور لیڈرشپ کے کالے کرتوت بے نقاب ہوئے تو رانا ثناء اللہ کی زبان چل پڑی ہے۔ کیا رانا ثناء اللہ نے کبھی اپنی لیڈرشپ سے کرپشن پر کوئی سوال کیا۔ سرکاری افسران کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس دینا قابل مذمت ہے۔ رانا ثناء اللہ اور ان کے ساتھیوں کو سرکاری افسران کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ حکومت اس روئیے کو برداشت نہیں کرسکتی۔ دیانتدار اور محنتی افسران قابل احترام اور قوم کا اثاثہ ہیں۔ حکومت دیانتدار اور محنتی سرکاری افسروں کے ساتھ ہے اور سرکاری افسران قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ کوئی افسر قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔ اگر (ن) لیگ کو سرکاری افسروں سے کوئی شکایت ہے تو قانونی طریقہ کار اختیار کریں۔ اگر کسی افسر نے غلط کام کیا ہے تو اس کے خلاف لیگل فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سرکاری افسر نے غیر قانونی کام کیا ہے تو عدلیہ کا فورم موجود ہے۔

Leave a reply