’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر

مظفرآباد: ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.