توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد: احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی-
باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے راجہ خرم نواز کیخلاف کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں، بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔
واضح رہے کہ راجہ خرم نواز نے 9 مئی واقعات کے کچھ ہی روز بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی تھی،انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کااعلان کیا تھا ،کہاتھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو قانون کوکٹہرے میں لایا جائے،پاک فوج عوام اور ملک کی حفاظت کررہی ہے۔
سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
دوسری جانب ملتان سےپی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں، طاہر ہ نسیم نےیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے ہر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں،ہم ملک میں سیاسی کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں، ہمیں موقع ملا تو ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، روزگار کے مواقع ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے،تاریخ شاہد ہے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ بحران زدہ حکومت ملی، ہم نے ملک کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔